ابھی اور چیخیں نکلیں گی، یقین ہے مریم کے خوابوں میں بھی عمران خان آتا ہوگا: عثما ن ڈار

ابھی اور چیخیں نکلیں گی، یقین ہے مریم کے خوابوں میں بھی عمران خان آتا ہوگا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اداروں کے خلاف مریم کا بیانیہ جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہو گیا۔ مریم نواز نے تقریر میں دراصل اپنے خاندان کی بے روزگاری کا ذکر کیا، مریم کی تقریر کم والد کی بے روزگاری کا ماتم زیادہ تھا۔مریم نے کہا جو بزدل ہے وہ ہٹ جائے،جو بزدل تھا وہ تو لندن بھاگ گیا، خود کو قانون سے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
 بالاتر سمجھنے والا ٹولہ پہلی بار قانون کی گرفت میں آیا ہے۔ آپ کی مزید چیخیں نکلیں گیں کیونکہ این آر او کا ہر راستہ بند ہو چکا ہے۔ آخری امید پر جن کے پاس نمائندے بھیجے وہاں سے بھی انکار ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ بات نہ بنی تو باپ بیٹی نے 11 جماعتی اتحاد کے ساتھ مل کر زہر اگلنا شروع کر دیا،قانون کی حکمرانی پر عملدرآمد کے سوا آپ کے پاس اب کوئی چارہ نہیں۔ عمران خان کا خوف پوری اپوزیشن کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، دن رات عمران خان کی تسبیح پڑھنے والے کہہ رہے ہیں اس کا نام نہیں لیں گے،یقین سے کہ سکتا ہوں کہ مریم نانی کے خواب میں بھی عمران خان آتا ہو گا۔میزائل سے لے کر موٹروے تک سب کا بتا دیا اگر نہیں بتایا تو لندن اپارٹمنٹس کا نہیں بتایا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ سوال پھر وہیں کا وہیں ہے، لندن اپارٹمنٹس کہاں سے آئے کیسے بنائے؟۔
عثمان ڈار