چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی  کا صوابی کا دورہ،مظہر علی خان  کی وفات پر اظہار تعزیت

  چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی  کا صوابی کا دورہ،مظہر علی خان  کی وفات پر اظہار ...

  

صوابی (بیورورپورٹ) چیئرمین سینیٹ آف پاکستان صادق سنجرانی نے گذشتہ شام صوابی کا اچانک مختصر دورہ کیا اس دوران انہوں نے موضع ڈھوک یوسفی میں اے این پی کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی محمد اسلام خان کے ساتھ ان کے چچا زاد بھائی مظہر علی خان کی وفات پر ان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سینیٹر نعمان خان اور سینیٹر دلاور خان بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -