مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس

مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس

  

 رستم(نمائندہ پاکستان) مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، چیف آرگنائزر حافظ اہتسام الہی ظہیر کی شرکت، مختلف امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت مفتی حماد رہائش گاہ محمد انعام چغتائی میں منعقد ہوا جس میں چیف آرگنائزر حافظ اہتسام الہی ظہیر نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبائی امیر مولانا روح اللہ توحیدی سینئر نائب صدر شیخ سید عبد البصیر مدنی،نائب امیر شیخ عبد الحمید رحمتی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عمر بن عبد العزیز،رابطہ سیکرٹری ادریس خلیل نے شرکت کی جس میں دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں، ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس کے ساتھ ساتھ جماعتی کام کو مزید بہتر انداز سے منظم کرنے کے حوالے سے بہت مفید اور امید افزا تجاویز سامنے آئیں علامہ حافظ ابتسام الہٰی ظہیر نے قرآن و سنت کی خالص دعوت کو ہر سطح پر عام کرنے اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں تک اس کی رسائی پر بہت زور دیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -