قیمتیں کنٹرول کرنا پولیس کی ذمہ داری نہیں،ملک مہر الہٰی 

قیمتیں کنٹرول کرنا پولیس کی ذمہ داری نہیں،ملک مہر الہٰی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی،  سیکرٹری جنرل شکیل احمد صراف،  سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی و دیگر اراکین نے مشترکہ بیانیہ میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کو خوردونوش اور دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے جو اضافی اختیارات دیں ہیں اس کی وجہ سے کرپشن کے مزید دروازے کھل گئے ہیں۔ پولیس کے ذمے اور بہت سے کام ہیں لہذا ان سے ان کی ذمہ داری کے مطابق کام لے جائیں۔ قیمتیں کنٹرول کرنا پولیس کی ذمہ داری نہیں ان متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے جو اس کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اور اس قسم کے احکامات ان اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہیں جو کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔  تمام تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو جو یہ اضافی اختیارات دیئے گئے ہیں ان احکامات  کو فی الفور معطل کیا جائے۔ دوسری جانب ایسے احکامات سے مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیا کی فراہمی میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اور دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو اشیائے خوردونوش کی قیمتیں وضع کی گئی ہیں تمام اشیا وافر مقدار میں انہیں قیمتوں پر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ جب چھوٹے دکاندار کی دکان پر پولیس کا کوئی اہلکار جاتا ہے تو وہ پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اس کی عزت نفس مجروح ہوتی