ایبٹ آباد،پولیس کی ناقص کارکردگی،قاتل گرفتار نہ ہوسکا

ایبٹ آباد،پولیس کی ناقص کارکردگی،قاتل گرفتار نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس پی شعبہ تفتیش کی ناقص کارکردگی۔بانڈہ پھگواڑیاں عبدالقیوم قتل کیس کے پندرہ دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس قاتل گرفتار نہ کرسکی۔متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ حویلیاں کی  حدود کالو میرا کے مقام پر دو ہفتہ قبل بانڈہ پھگواڑیاں کے رہائشی عبدالقیوم کو نامعلوم افراد نے بے دردی سیگلہ کاٹ کر قتل کردیاتھا اور مقتول کی گاڑی کو ایوب پل سے نیچے پھینک دیا تھا۔جس کی اطلاع موٹر وے پولیس نے ایس ایچ او تھانہ حویلیاں طاہر سلیم کو دی جس پر ایس ایچ او طاہر سلیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لیکر حویلیاں ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو وارثا کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقتول کے بھتجے فیضان کی طرف سے نامعلوم  افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے  تفتیش کا آغاز کردیا تھا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔  ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس پی شعبہ تفتیش ورثا کو تسلی و تشفی دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔ ڈی ایس پی سرکل حویلیاں سجاد خان اور تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالغفور کوہستانی کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ پندرہ دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس عبدالقیوم قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر نہ سکی جسکی وجہ سے ورثا کا اعتماد پولیس سے اٹھتا جا رہا ہے اور مختلف قسم کے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں متاثرہ خاندان نے عبدالقیوم کے قاتل کی گرفتاری کیلیئے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری مطالبہ کردیا