کوہاٹ،مشیر ضیاء اللہ بنگش کا قبرستان کا دورہ

کوہاٹ،مشیر ضیاء اللہ بنگش کا قبرستان کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس وانفارمشین ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے گذشتہ روزسوا لاکھ قبرستان کوہاٹ کا دورہ کیااورجنازہ گاہ نمبر 1 کے انہدام اور نئے سرے سے تعمیر کے کام اور اس کے ساتھ راستے کی پختگی اورجنازہ گاہ نمبر 2 کے باقی ماندہ راستے کی پختگی کی منظوری دی جس کے ٹینڈر اور کام کے آغاز کے بارے میں ٹی ایم او کوہاٹ نے مکمل بریفنگ دی۔کوہاٹ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے قبرستان کی دیکھ بھال صفائی اور جنازہ گاہ کی نئے سرے سے تعمیر اور راستوں کی پختگی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے اقدام پر مشیر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ضیا ء اللہ بنگش نے کہا کہ جنازہ گاہ نمبر 1 کوہاٹ شہر کی سب سے بڑی جنازہ گاہ ہے۔ اس کی تعمیر اور راستوں کی پختگی سے سارا کوہاٹ شہر مستفید ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے تمام نوجوانوں اور رضا کاروں سے قبرستانوں کی صفائی کیلئے مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پرقبرستان میں جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی مہم کا آغاز کر دیاگیا۔ ٹی ایم او کوہاٹ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماؤں سمیت شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بھی ضیاء اللہ بنگش کے ہمراہ موجود