کراچی،غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی،غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  

کراچی (این این آئی) شہرقائد میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی ہدایت پر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنرز نے کام شروع کر دیا، شہرقائد میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹاؤن میں قائم10پٹرول پمپ کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد بلدیہ فرنٹیئر کالونی میں پمپس مالکان سے دستاویزات طلب کرنے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنرز نے پمپ مالکان کو پرفارما تقسیم کرنا شروع کردیا۔ کمشنر کراچی سہیل راجپور مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ تفصیلات اور دستاویز کے ساتھ متعلقہ ڈی سی کو کوائف جمع کرائے جائیں۔

کارروائی کا فیصلہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -