پاکستان اگر افغانستا ن کیساتھ تجارت نہیں کرنا چاہتا تو حکومت واضح کرئے، قائمہ کمیٹی تجارت 

پاکستان اگر افغانستا ن کیساتھ تجارت نہیں کرنا چاہتا تو حکومت واضح کرئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کے چیئرمین سید نوید قمر نے کہاکہ پاکستان اگر افغانستان کے ساتھ تجارت نہیں کرنا چاہتا تو حکومت واضع کر ئے اس ایجنڈا پر تیسرا اجلاس ہورہا ہے اور آہستہ آہستہ دلچسپی کم ہورہی ہے ٹرانزٹ ٹریڈ پر افغانستان سے زیادہ مسائل پاکستانی تاجروں کے ہیں اگر ہم تجارت نہیں چاہتے تو واضح طور پر بتایا جائے وزارت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی ہے پاکستان اپنی برآمدات کو بڑھانے کیلئے کوشش کرے تجارت کو دیگر مسائل پر ترجیح دی جائے پاکستان کو تجارت کو ترجیح دینا ہوگی بعض اشیاکی شیلف لائف 4 سے 5 دن ہوتی ہے کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے کوئی اگر پتھر پھینکتا ہے تو تجارت کو بند نہیں ہونا چاہیے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داود نے کہاکہ افغانستان کیساتھ تجارت ہمارے فائدے میں ہے افغانستان کی ترقی پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے افغان وفد کیساتھ وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے آئندہ ماہ کے وسط میں افغانستان جاوں گا افغانستان کو کہا ہے کہ تمام مسائل سے آگاہ کرے مذاکرات شروع ہونے کے بعد ہی دونوں ممالک کے درمیان مسائل حل ہوں گے۔ 
سیدنوید قمر