صوابی میں دو روزہ سالانہ  ختم نبوت اجتماع کا آغاز 7 نومبر بروز ہفتہ سے ہوگا

صوابی میں دو روزہ سالانہ  ختم نبوت اجتماع کا آغاز 7 نومبر بروز ہفتہ سے ہوگا

  

ٹوپی (نامہ نگار)صوابی میں دو روزہ سالانہ ختم نبوت اجتماع کا آغاز 7 نومبر بروز ہفتہ سے ہوگا۔اختتامی دعا 8 نومبر بروز اتوار عصر کو ہوگی۔ تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔مولانا اللہ وسایا سمیت مرکزی و صوبائی مبلغین خطاب کرینگے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع صوابی کے زیر انتظام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سالانہ ختم نبوت  اجتماع کا  آغاز7 نومبر بروز ہفتہ سے ہوگا۔اختتامی دعا 8 نومبر بروز اتوار 2020 کو بمقام  خانقاہ  شمسیہ نقشبندیہ جدید شاہ منصور میں منعقد ہو گی۔اجتماع کی صدارت اور اختتامی دعا  مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع صوابی کے امیر شیخ ابن شیخ پیر طریقت حضرت مولانا اعزاز الحق صاحب کرینگے۔ اجتماع کے دوران عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغین خصوصا شاہین ختم نبوت حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب مد ظلہ،  شیخ الحدیث مولانا انور الحق، شیخ القرآن والحدیث مولانا نور الہادی،  سپہ سالار ختم نبوت امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت  خیبر پختونخواہ  مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی،  مولانا سید محمد یوسف شاہ،   مولانا عبد الماجد صدیقی،  مولانا قاضی ارشد الحسینی صاحب،  مفتی مولانا راشد مدنی،  مولانا عزیز الرحمان ثانی اور دیگرمرکزی و صوبائی اکابرین و ضلعی مبلغین عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی اہمیت  اور رد قادیانیت پر خطاب کرینگے۔ اس سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ضلع بھر میں اجتماع کے حوالے سے بڑے بڑے  بورڈ،  بینرز۔ فلیکس، اور پوسٹر آویزاں کر دئے گئے ہیں۔اجتماع کو کامیاب بنانے اور عوام الناس میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی اہمیت افادیت اور دفاع کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے ضلعی اکابرین روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے بڑے اجتماعات اور کارنر میٹنگ منعقد کر رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -