لیڈی پولیس کا کردار قابل  ستائش ہے،سی سی پی او 

  لیڈی پولیس کا کردار قابل  ستائش ہے،سی سی پی او 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)  جرائم کی روک تھام اور امن وامان کے قیام میں مرد پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کا کردار بھی قابل ستائش ہے، دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح محکمہ پولیس میں بھی خواتین پولیس اہلکار کامیابی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، یو این مشن میں نامزدگی پر لیڈیز پولیس اہلکار نے محکمہ اور ملک کا نام روشن کیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے یو این مشن پر منتخب ہونے والی لیڈیز پولیس آفیسر اے ایس آئی صائمہ شریف کو نقد انعام اور توصیفی سند دینے کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق پیر کے روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے یو این مشن کے لئے منتخب ہونے والی لیڈیز پولیس آفیسر اے ایس آئی صائمہ شریف کو نقد انعام اور توصیفی سند سے نوازا ہے، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں مرد پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کا کردار بھی مسلمہ ہے جنہوں نے ہر محاذ پر اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سمیت محکمہ پولیس میں بھی خواتین اہلکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور معاشرے میں امن کے قیام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جو کہ قابل ستائش ہے، انہوں نے شہید بھائی پولیس اہلکار معین علی کی جگہ بطور اے ایس آئی بھرتی ہونے والی لیڈیز پولیس آفیسر صائمہ شریف کو یو این مشن پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشن کے دوران اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں