انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ  کے اعلی آفسران کا پختونخوا  ریڈیو مہمندکا سرکاری دورہ

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ  کے اعلی آفسران کا پختونخوا  ریڈیو مہمندکا سرکاری دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مہمند(نمائندہ پاکستان)انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی آفسران کا پختونخوا ریڈیو مہمندکا سرکاری دورہ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکٹری انفارمیشن احمد زیب،ڈائریکٹرپختونخوا ریڈیو نیٹ ورک انصار خلجی، اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم صاحب نے پختونخوا ریڈیو مہمند  کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقعے پر انہوں نے پختونخوا ریڈیو مہمندمیں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا.دورے کے دوران پختونخوا ریڈیو مہمندکے سٹیشن منیجر مراد خان نے اعلی حکام کو مہمندریڈیو کے حوالے سے بریفینگ میں بتایا کہ پختونخوا ریڈیو مہمندضم شدہ ضلع مہمندسے بہت جلد اپنی نشریات کا آغاز کرے گا۔اس دوران تکنیکی چیزوں پر پختونخوا ریڈیو مہمندکے انجینیرقاسم اختر نے بریفینگ دی۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی آفسران نے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پختونخوا ریڈیو مہمندکے دورے کے موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی ہوئے اور پختونخوا ریڈیو مہمندکے تمام سٹاف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔