ڈیرہ،دیرینہ تنازعہ پر نوجوان قتل
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ نواب شہید کی حدود میں سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 21االہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید پنیالہ کی حدود محلہ سید آباد پنیالہ کے رہائشی 21سالہ عر اللہ ولد عبدالرشیدرفیق ولد مثل خان سکنہ محلہ سید آباد نے اسوقت اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ اپنے گھر سے ملحقہ پلاٹ میں موجود تھا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین میں سابقہ لڑائی جھگڑے کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔