سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے مربوط پالیسی تشکیل دیدی،ظفر اعوان

سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے مربوط پالیسی تشکیل دیدی،ظفر اعوان

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے فیلڈ فورس کو مکمل اختیارات اور وسائل فراہم کئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے.ان خیالات(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب اور مخلتف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز جنوبی پنجاب سید غضنفر علی شاہ بھی موجود تھے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے واضح کیا کہ شہریوں کی پولیس سے متعلق شکایات بہترین سروس ڈیلویری کے ذریعے کم کی جائیں اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ چارج سنھبالتے پی انہوں نے عدالتی مفرروں اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھی مربوط پالیسی تشکیل دی گئی ہے اور تھانے کی سطح پر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔کیپٹن ر ظفر اقبال نے مزید کہا کہ لاء  اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے حساس مقامات کی سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے اور شرپسند عناصر کو منتطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود انکی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں تمام اضلاع میں ون ونڈو قائم کی گئی ہے اور شھداء  کے ورثاء  کی مکمل کفالت بھی کی جارہی ہے۔دریں اثناء  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کیپٹن ر ظفر اقبال نے اپنے آفس کے مخلتف شعبوں کا اچانک معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز سید غضنفر علی شاہ نے انکو تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

ظفر اعوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -