محکمہ پبلک ہیلتھ،ایکسین آفس میں  ملازم کی دونمبری، ٹھیکیدار بن کر لو ٹ مار

    محکمہ پبلک ہیلتھ،ایکسین آفس میں  ملازم کی دونمبری، ٹھیکیدار بن کر لو ٹ ...

  

گوگڑاں (نمائندہ پاکستان)ایکسین لودھراں آفس میں من پسند ٹھیکیدار نے انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کسی او(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ر شخص کے نام پر فارم شو کرتے ہوئے ٹھیکیدار بن گیا ہے جب کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق سرکاری ملازم ٹھیکیدار نہیں بن سکتا مگر ایکسین لودھراں پبلک ہیلتھ کے دیگر ملازمین سب انجینئر سمیت ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں یوسی قریشی والا میں ہونیوالی سکیم پر بھی ایک پبلک ہیلتھ کے سرکاری ملازم نے خود ٹھیکیداری کرتے ہوئے ایڈوانس پیمنٹ لینے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دیگر ٹھیکیداروں کیلئے الگ رولز اس من پسند ٹھیکہ کیلئے کوئی روزل نہیں کیونکہ پیمنٹ سمیت مختلف اختیارات ٹھیکیدار ملازم کے پاس ہیں جس وجہ سے ہر آنے والے ایکسین بھی اس کی پے منٹ نہیں روکتا عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ٹھیکیدار نثار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی پے منٹ دیگر معاملات چیک کئے جائیں۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -