تھانے سے ملزم چھڑا کر فرار ہونیوالوں کیخلاف آپریشن،گرفتاریاں،مقدمے
بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سول لائنز کا اے ایس آئی محمد بخش(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کے مقدمہ نمبر 615/20میں ملزم محبوب احمد ولد مختیار احمد بھٹی سکنہ بستی ماتماں کو گرفتار کر کے تھانے پہنچا تو ملزم محبوب احمد کے بھائی افتخار احمد‘ محمد مشتاق احمد‘ محمد صادق‘ سرفراز احمد‘ اعجاز احمد‘ دلشاد احمد پسران مختیار احمد بھٹی تھانے پہنچ گئے جنہوں نے اپنے بھائی محبوب احمد کو زبردستی تھانے کے اندر سے اے ایس آئی محمد بخش سے چھڑوا لیا اور فرار ہو گئے جس کی اطلاع ملتے ہی ایس آئی محمد اکمل ملک نے دیگر ملازمین ثمر اقبال‘ محمد ارشد‘ محمد حفیظ‘ محمد شہزاد وغیرہ کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کر کے انہیں گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے تھانے کے اندر سے زبردستی ملزم کو چھڑوا کر فرار ہونے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقدمے