لوٹ مار، جعلساز کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے کرنیکا حکم

لوٹ مار، جعلساز کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے کرنیکا ...

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

کے نام پر نوکریاں دینے کے بہانے فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم احسن علی نے شہری کو ریڈر بھرتی کرانے کے لئے 1 لاکھ دس ہزار روپے ہتھیائے تھے، ملزم خود کو ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کا پی اے کہتا تھا جس کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کی اور ملزم کے قبضہ سے ملتان کے کمشنرز جاوید اختر محمود، شان الحق، افتخار سہو اور سکندر بلوچ کے کارڈ بھی برآمد ہوئے تھے جس سے مزید تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -