ملتان، مختلف علاقوں میں سرچ  آپریشن، غیرقانونی اسلحہ، منشیات برآمد

    ملتان، مختلف علاقوں میں سرچ  آپریشن، غیرقانونی اسلحہ، منشیات برآمد

  

  بستی ملوک(نمائندہ پاکستان) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیاسرچ آپریشن تھانہ قطب پور اور تھانہ بستی ملوک  کے علاقوں بستی سیلاب آباد، بستی گرگٹ، بستی لیل، بستی راؤ گڑھ اور لطیف آباد کہ گردونواح میں کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ  اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کاروائی عمل میں لائی گئیاور دوران  آپریشن بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ جس میں 03 بندوق 12 بور اور01 رپیٹر 12 بور شامل ہے برآمد  کیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے نزید کاروائی شروع کردی گئی اسی دوران بدنام زمانہ منشیات فروش تنویر حسین کو گرفتار کرکے 1200 گرام چرس، 300گرام افیون اور وٹک رقم 23 ہزار روپے برآمد کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران 02 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -