عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ، ملتان زون میں 15موبائل سٹورز قائم

عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ، ملتان زون میں 15موبائل سٹورز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز  رپورٹر)  زونل منیجریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یوایس سی)ملتان شہزادخان نے کہاکہ حکومتی ہدایات پرمہنگائی کے توڑکے لئے اور عوام کو ارزاں اور وافر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لئے فوری طورپر15موبائل سٹورزقائم کردیئے گئے ہیں. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ ملتان زون جو14اضلاع پرمشتمل ہے میں ابتدائی مرحلے میں یہ(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)
 سٹورزقائم کئے گئے ہیں جومقررکردہ 60مقامات پرکھڑے ہوکرعوام کوان کے گھروں کے قریب اشیاء خوردونوش جن میں آٹا،چینی،گھی،چاول،دالیں اوردیگرضروری اشیاء شامل ہیں روزانہ کی بنیاد پروافرمقدارمیں فراہم ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ منیجنگ ڈائریکٹر یوایس سی عمر لودھی وزیراعظم پاکستان کے وڑن کے تناظر میں نئے یوٹیلٹی سٹورزکھولنے کے کام کومزیدتیز ی سے پایہ تکمیل کوپہنچارہے ہیں اوراب تک 40 نئے یوٹیلٹی سٹورز کھولے گئے ہیں جن میں سپرمارکیٹ،منی مارکیٹ اورچھوٹے سٹورز شامل ہیں۔اس کے علاوہ فرنچائز سٹورز بھی کھولے جارہے ہیں جبکہ اس کے طریقہ کار کوآسان بناتے ہوئے فرنچائز سٹورزکھولنے کے خواہش مند اب متعلقہ ریجن میں ریجنل منیجر کودرخواست دے سکتے ہیں۔
قائم