میاں محمد نواز شریف لندن رہنے کے بجائے واپس آکر عدالتوں کا  سامنا کریں، ڈاکٹر مینا جعفر لغاری

میاں محمد نواز شریف لندن رہنے کے بجائے واپس آکر عدالتوں کا  سامنا کریں، ...

  

  جام پور(نامہ نگار)اپوزیشن پی ڈی ایم دھرنوں کی سیاست کرنے کی بجائے سابق ادوار میں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے۔ مسلم لیگ ن کے قاہد لندن میں رہنے کی بجائے پاکستان میں اکرکے عدالتوں کا سامنا (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

کریں۔ بلدیاتی الیکشن میں لغاری گروپ بھر پور انداز میں حصہ لے گا۔ یہ بات تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر عثمان سکندر خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے ملک میں اب استحکام آرہا ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی کئی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لغاری گروپ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لے گا۔ کارکنا ن تیاری شروع کر دیں۔ اور عوا م سے گہرا رابطہ ممکن بنائیں۔ سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان نے پارٹی قاہد وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرلغاری کو تحصیل کونسل جام پور۔میونسپل کمیٹی جام پور۔ کوٹلہ مغلان۔ محمد پور داجل۔ حاجی  پور میں متوقع امیدواروں کے نام سے اگاہ کیا ور اپنی اراء سے بھی نوازہ۔علاوہ ازیں ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے وفات پانے والے ورثاء سے اظہار افسوس بھی کیا۔

مینا جعفر لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -