ملتان،لیگی قائدین کی گرفتاری  کیخلاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام  احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

ملتان،لیگی قائدین کی گرفتاری  کیخلاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام  احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اوردیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف چوک کمہارانوالہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کے موقع پر کارکنوں نے حمزہ شہباز(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)
 کی رہائی کا مطالبہ کیا اور گونیازی گو کے نعرے بھی لگائے احتجاجی مظاہرے کی قیادت یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن فری نے کی اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما سلطانہ شاہین،شاہین شفیق، اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ، روبینہ شاہین، افشین بٹ، مطیع الحسن بخاری، وقاص بلوچ، رفیق کریمی، مسعود قریشی، عمر دراز، ملک سخاوت، شہنشاہ، جمیل خان، رضوان صدیقی، حامد خان، مرزا جمیل، چوہدری اکرم،شہاب خان ودیگر نے شرکت کی جبکہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرحمن فری نے کہا کہ نیب نیاز ی گٹھ جوڑ سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ صرف و صرف لیگی قیادت اور کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنارہے ہیں اور گرفتاریاں کر رہے ہیں لیکن (ن) لیگ کی قیادت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے گوجرانوالہ، کراچی میں کامیاب جلسوں کے بعد موجود ہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے ایماء پر ہی بالخصوص (ن) لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جب تک ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر حقیقی معنوں میں عملدر آمد نہیں ہو گا (ن) لیگ خاموش نہیں بیٹھے گی۔
نعرے بازی