وہاڑی، استقبال ربیع الاول کے حوالے  سے ریلی، سینکڑوں افرادکی شرکت

وہاڑی، استقبال ربیع الاول کے حوالے  سے ریلی، سینکڑوں افرادکی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مرکزی رہنماجماعت اہلسنت و معروف روحانی بزرگ پیر مراد علی شاہ اور سید فیض رسول شاہ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
سے تیرہویں  سالانہ جشں خالق کائنات ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی میں سینکڑوں شرکاء ہاتھوں میں پرچم اٹھائے شریک ہوئے فضا آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی،تفصیل کے مطابق جماعت مرکزی رہنما جماعت اہلسنت و معروف روحانی بزرگ پیر مراد علی شاہ اور پیر سید فیض رسول شاہ  کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالہ سے تیرہویں سالانہ جشن باعث تخلیق کائنات ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت مرکزی رہنما جماعت اہلسنت پیر مراد علی شاہ اور سید فیض رسول شاہ نے کی ریلی میں المحمدی میلاد کمیٹی سربراہ پیر تابش سیفی،قاضی وہاج قادری،میاں ذیشان ایڈووکیٹ،مفتی یعقوب سعیدی،چوہدری ارشد تبسم،علامہ اصغر علی قادری،مفتی حیات قادری،علامہ رب نواز اویسی،مولانا شمشاد،پیر عثمان سیفی،علامہ بشیر احمد فیضی،ہمایوں گجر،چوہدری ساجد،چوہدری زاہد حسین،چوہدری فہیم جبار،رانا سمیع اللہ سمیت سینکڑوں شرکاء ہاتھوں میں پرچم تھامے دورو سلام کے نذرانے پیش کرتے ہوئے شریک ہوئے فضا آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر مراد علی شاہ،سید فیض رسول شاہ،مفتی حیات قادری،میاں ذیشان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ ربیع الاول خوشیاں اور محبت بانٹنے کا بابرکت مہینہ ہے ہم امن اور محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پھیلانے کیلئے نکلے ہیں آقا کی غلامی دین کی شرط اول ہے اللہ رب العزت کا کروڑ ہا احسان کہ اس نے ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی بنا کر بھیجا ہے ان شائاللہ سرکار کی آمد کا جشن بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا ریلی جامع مسجد انوار رضا پیپلز کالونی سے شروع ہوکر شہر بھر کا چکر لگاتے ہوئے غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے بھرپور انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
ریلی