ملتان،وہاڑی چوک پر پاک فوج کی حمایت میں ریلی، شہیدوں کا سلام
ملتان(سپیشل رپورٹر)ویگن ٹرانسپورٹرایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقادوہاڑی چوک پر کیا گیا۔ریلی کی قیادت صدر رانا اصغر نے کی اس موقع(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا اصغر نے کہاپاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے کسی سیاست دان کو اجازت نہیں ہے کہ وہ پاک فوج کے خلاف اپنی زبان استعما ل کرے۔سیاست دان اپنی سیاست چمکائیں مگر اس میں فوج کا نام استعمال نہ کریں اگر کسی سیاست دان نے فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ہم وزیرستان کے شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے اپنی جانوں کی قعربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا۔ریلی میں رانا سعود رانا آصف،رانا عاصم،رانا عدنان،رانا حمزہ،رانا ہمایوں،طاہر چٹھہ،ذیشان ڈوگر،عابد انصاری،خرم شہزاد،خالد محمود،محمدعباس،رانا کاشی ودیگر نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر وزیرستان کے شہیدوں کے لیء دعائے مغفرت کی۔
ریلی