وہاڑی، 20پل کے قریب ڈاکہ، مزاحمت  پر فائرنگ، 2افراد زخمی، کارروائی شروع

  وہاڑی، 20پل کے قریب ڈاکہ، مزاحمت  پر فائرنگ، 2افراد زخمی، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پولیس تھانہ صدرکی حدوداڈا20پل کے قریب ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے ڈاکو(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
نقدی چھین کرفرارہوگئے  ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 186ای بی کے رہائشی عابداور عبدالکریم بنک سے 2لاکھ67ہزارروپے لے کر نکلے تو2ڈاکوؤں نے ہنڈا 125موٹر سائیکل پر ان کاتعاقب شروع کردیا جب وہ اڈا 20پل کے قریب پہنچے توڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپران کوروک لیااور نقدی چھین لی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے دونوں کوزخمی کردیاریسکیوٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس تھانہ صدرمصروف تفتیش ہے جبکہ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں مقبول،شہزاد,احمد،عمران و دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکہ