کوٹ ادو:سستا سہولت بازار  قائم، چینی سمیت متعدد اشیاء غائب

  کوٹ ادو:سستا سہولت بازار  قائم، چینی سمیت متعدد اشیاء غائب

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی سستا سہولت بازار لگا دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنایا گیا یہ سہولت بازار مکمل فعال نہ ہو سکا،اقبال پارک کوٹ ادو میں لگنے والے اس سستے سہولت بازار میں صرف ایک کریانہ کی دکان جس پر چینی دستیاب نہیں اور ایک رہڑھی جس پر ٹماٹر اور سبز مرچیں اور ایک کریانہ کی دکان لگائی گئی جبکہ اس سستے سہولت بازار میں نہ ہی چینی ہے نہ ہی پھل نہ ہی سبزیاں ہیں اور نہ ہی گوشت کے اسٹال لگائے گئے ہیں،اقبال پارک کے گیٹ پر لگے سستے سہولت بازار کے پینافلکس کو دیکھ کرعوام چکر تو لگا رہے ہیں مگر اشیاخوردونوش نہ ہونے پر خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹ ر ہے ہیں۔

اشیاء غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -