ملتان،ہیلتھ سیکرٹریٹ تاحال غیر فعال، ملازمین کا کڑا امتحان

  ملتان،ہیلتھ سیکرٹریٹ تاحال غیر فعال، ملازمین کا کڑا امتحان

  

ملتان (وقا ئع نگار)  ملتان میں قائم  واحد صحت سیکرٹریٹ تاحال غیر فعال ہے۔ڈاکٹروں۔نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف کو سرکاری کام کی انجام دہی کیلئے کبھی لاہور اور کبھی ملتان کے دھکے کھانے مجبور کردیا   ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ  حکومت  نے عوام کو ہمہ قسم کی سہولیات دینے کیلئے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان تو کردیا ہے۔مگر 16 سیکرٹریز کو اختیارات نہ ہونے کے برابر دیئے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 گئے ہیں۔جسکی وجہ سے ڈاکٹروں۔نرسوں اور پیرامیڈیکس سٹاف کو اپنے سروس کے متعلق کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں شامل مختلف ڈسٹرکٹ میں کام کرنیوالے صحت ملازمین جب اپنے کام کروانے کیلئے ملتان میں قائم واحد صحت سیکرٹریٹ میں جاتے ہیں۔تو وہاں انکو بتایا جاتا ہے کہ آپکا کام لاہور میں ہوگا۔لاہور والے کہتے ہیں۔اپ کا کام ملتان سیکرٹریٹ میں ہوگا۔کام نا ہونے اور بار بار ملتان سے لاہور اور لاہور سے ملتان چکر لگا کر ڈاکٹروں سمیت دیگر ملازمین تھک گئے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے وہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو با اختیار کریں۔تاکہ شٹل کاک بننے کی بجائے اپنے کام مکمل ہوسکیں۔ اور مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

امتحان 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -