اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، مخدوم احمد محمود

  اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، مخدوم احمد محمود

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہو کر انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے ہیں گوجرانوالہ اور کراچی جلسوں نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 نے پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے لاہور ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران یہ نہ بھولیں کہ اقتدار سدا رہے گا کل کو ان کی باری بھی آنی ہے اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں اور عوام کا رد عمل دن بدن حکمرانوں کے خلاف سخت ہوتا جائے گا کراچی جلسہ نے حکومتی تابوت مین ایک اور کیل ٹھونک دی حکمران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کریں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اب گھر جانا ہو گا انہوں نے 30نومبر کے ملتان جلسہ کے حوالہ سے کہا کہ جلسہ تاریخی ہو گا پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کو اپنا قلعہ سمجھتی ہے اوریہ بات اس جلسہ سے ثابت ہو گی عوام جان چکی ہے کہ تبدیلی کا نعرہ جھوٹا ہے اس تبدیلی نے پوری قوم کو بھکاری بنا دیا ہے انہوں نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی بھی مزمت کی ملاقات کے موقع پر ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین،عبدالرؤف خان لودھی بھی موجود تھے۔

احمدمحمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -