وزیراعظم ملکی ترقی، خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کریں، ڈاکٹر اجمل قادری

  وزیراعظم ملکی ترقی، خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کریں، ڈاکٹر اجمل قادری

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے منظم ومربوط جدوجہد کی ضرورت ہے،دینی جماعتوں کا یک نکاتی اتحاد قوم کے حالات کارخ بدل سکتا ہے، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے  مسلم حکمران غیروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے قدم (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

بڑہائیں،وزیراعظم زبانی جمع خرچ سے کام لینے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں،  جمہوریت کی بحالی کا نعرہ لگانے والے پہلے جمہوریت کی بدحالی کے ذمہ داروں کا تعین کریں، اپوزیشن میں عوام کی محبت کا دم بھرنے والے اقتدار میں آکر عوام کو بھول جاتے ہیں، پی پی، ن لیگ نے قوم کو بار بار مایوس کیا،موجودہ حکومت بھی انہی کے طرز عمل کو اپنائے ہوئے ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علماء اسلام کے سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے اسلامک ریسرچ سنٹر میں مرکزی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہا کہ میاں نوازشریف اپنے حالیہ بیانات میں اپنے ہی کردار کی نفی کر رہے ہیں،   کس منہ سے افواج پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں، حکمرانوں نے اپنے ادوار میں سینئیر جرنیلوں کی موجودگی میں جونئیر جرنیلوں کو کس کے کہنے پر آرمی چیف مقرر کیا اس کا جواب دیں، پاکستانی حکمرانوں نے ہمیشہ غیروں کی غلامی کو ترجیح دی، ملکی راز دشمن ممالک کو دیئے، خالصتان تحریک کے اہم راہنماؤں کی لسٹیں بھارت کو سیاسی لیڈروں نے دی تھیں، قوم ان کے چہرے کو خوب جانتی ہے، اب قوم ان پر اعتبار نہیں کرے گی پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، مرکزی جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا پیر محمد حسن ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان جغرافیائی  سرحدوں کی محافظ ہیں تو نظریاتی سرحدوں کی  حفاظت علماء کے ذمہ ہے، افواج پاکستان کے ساتھ مل کر وطن عزیز کا دفاع کریں گے، اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین مولانا خواجہ محمد عبدالماجد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں قرآن وسنت سے راہنمائی حاصل کرنی چاہئے اور قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنی چاہئے، کانفرنس سے مرکزی جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری مفتی ریاض جمیل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا پیر عبدالرب امجد، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، صوبائی رابطہ سیکرٹری علامہ عبدالحفیظ کھوکھر، میاں عرفان الحق قادری، مولانا عبدالمجید انور، مولانا شوکت علی فیض، مولانا مظہر حسین کاظمی، ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔

اجمل قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -