چوریاں، ڈاکے،ملتان میں کئی گروہ سرگرم، متاثرین کا احتجاج

  چوریاں، ڈاکے،ملتان میں کئی گروہ سرگرم، متاثرین کا احتجاج

  

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ہیں۔تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ محمد عثمان سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی 70ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقیڈاکٹر شبیر حسین کے عوامی ہسپتال بائی پاس چار نامعلوم افراد نے داخل ہوکر عملہ کو اسلحہ کی (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

نوک پر یرغمال بناکر نقدی 3لاکھ لیگئے،تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے مہے والا چوک حافظ محمد اسماعیل،مظہر سے دو ڈاکو نے روک کرگن پوائنٹ پر نقدی لاکھ30ہزار چھین لی،مزاحمت کرنے پر مظہر کو دوفائر مارکر زخمی کرکے فرار ہوگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے وائی بلاک عمران احمد سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی3لاکھ 70ہزار لیگئے، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے ھاجی بلاک محمدنواز کے گھر سے نقدی و سونا مالیت8لاکھ 65ہزار، حامد پور کنورہ غلام حسین کیگھر سے مویشی مالیت 3لاکھ، نادرا ا?باد پھاٹک حامد رضا،تھانہ گلگشت کے علاقے محمد ریاض کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عبدالرزاق کے رقبہ سے ٹرانسفارمر مالیت7لاکھ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے وسیم اختر کی موٹرسائیکل، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد عمران کیگھر سے کپڑے ودیگر سامان مالیت3لاکھ50ہزار،جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عبدالرشید کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت3لاکھ75ہزار چوری ہوگئے۔ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم  ڈاکووں نے اسلحہ کے زور  پر مقامی صحافی اور اس کے بھائی سے ڈیڑھ لاکھ نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے -  شاہ شمس کے علاقے مجتبی کینال میں روزنامہ اوصاف کے سینئر رپورٹر شیخ نعیم اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ چوک شاہ عباس پر واقع یو بی ایل  بنک ATM سے نقدی لیکر گھر جارہے تھے کہ سوئی گیس روڈ کے قریب 2 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور تینوں مزکورہ افراد سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے- بعد ازاں پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی- متعلقہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -