تاجر برادری ملکی ترقی، خوشحالی میں  کردار ادا کرے، زاہد اقبال چوہدری

تاجر برادری ملکی ترقی، خوشحالی میں  کردار ادا کرے، زاہد اقبال چوہدری

  

  وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پی ٹی آئی رہنما و ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے بھائی زاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پیشہ تجارت انبیائے کرام کی میراث (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ہے اسے دیانت داری اور ایمانداری سے سرانجام دے کر دنیا و آخرت میں فلاح پائی جاسکتی ہے وہ تحصیل بازار میں معروف ٹریول ایجنٹ چوہدری سرفراز کی نئی ٹریول ایجنسی کا افتتاح کررہے تھے افتتاحی تقریب میں حافظ عبدالقدیر، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری راو خلیل احمد،چوہدری فہیم اسلم،پی ٹی آئی رہنما فاران چوہدری،مزمل،عظمان رانا سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے زاہد اقبال چوہدری نے مزید کہا  چوہدری سرفراز کو ٹریول ایجنسی بنانے پر مبارکباد پیس کرتے ہیں ور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے  سرانجام دیتے ہوئے دوسرے ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے سہولیات فراہم کریں گے اس موقع پر دیگر معززین نے بھی چوہدری سرفراز کو مبارکباد پیش کی آخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور کاروبار میں برکت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

زاہد اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -