اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفاد کیلئے انتشار کی سیاست کررہی ہیں، ملک احمد حسین ڈیہڑ
ملتان (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ملک جمشید لابرو سابق چیئرمین یونین کونسل 74کے ڈیرے پر ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ،ملک جمشید(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
لابر نے کیمپ آفس NA154کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں سیا ست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کر رہا ہوں ووٹوں کی لالچ نہیں کسی وڈیرے کی جانب سے کسی غریب محنت کش پر ظلم و ستم اور جھوٹے پرچے نہیں ہونے دونگا۔حکومت کو احساس ہے کہ عوام کومہنگائی کا سامناہے یہ مہنگائی ذخیرہ اندوذوں مافیاء نے جان بوجھ کر رکھی ہے حکومت کی جانب سے اس کرپٹ ذخیرہ اندوز مافیاء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مافیاء سے کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گئی عوام اس کرپٹ دوکانداروں مافیاء کی اطلاع مجھے دے میں خود ان کے خلاف کاروائی کرونگا۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ملک احمد حسین ڈیہڑ نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود،صحت اور چھوٹے پیمانے پر کاروبارکی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ہر شخص صحت کے ساتھ ساتھ اپنا روزگار بھی کماسکے،عوام کے مسائل کے حل کے لیے مہینے میں 2بار اس کیمپ آفس میں عوام کے مسائل کو خود سنو گا اور انکو موقع پر حل کرونگا ہر ہفتے میرا بیٹا ابراہیم حسین ڈیہڑ اس کیمپ آفس میں ملک جمشید لابر کے ہمراہ عوام کے مسائل کومیرٹ پر حل کریں گئے۔جلسے سے ملک ابراہیم ڈیہڑ، ملک نذیر ہمڑ،ملک عباس لابر، ڈاکٹر شبیر ہانسلہ،ملک جہانگیر عباس،مہر ظہور مہار،رانا اشرف، رانا اختر،جاوید شانی،سید فرہاد شاہ، ملک شاہد حسین کھوکھررانا جنگ شیر، ملک لیاقت منظور کھوکھر،ملک اقبال ہمڑ،ملک اویس لابر،ملک غلام شبیر ہمڑ، میاں سجادپڑھیار، ملک یونس جاوید،قاری مرید ہمڑ،حر غوری، ملک لیاقت، ملک ریاض، ملک بشیر،ملک نوازبھٹہ،ملک نعیم، ملک مقبول، ملک اسلم، منوار شہزاد، ملک افضل، ملک اسلم منڈ، رانااکرم، رانا ریاض ملک شفقت،حاجی عزیز، طارق،عزیز ودیگرہمراہ تھے۔
احمد حسین ڈیہڑ