آئل ٹینکر ڈرائیور عملے سمیت غواء،پولیس سے ڈیل کے بعد رہائی

  آئل ٹینکر ڈرائیور عملے سمیت غواء،پولیس سے ڈیل کے بعد رہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) موضع شیر شاہ ملتان کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 3 اکتوبر 2020 کو ائل ٹینکر نمبری 8960 ہمراہ احمد حسن اور محمد صابر ڈیزل اٹھا کر لیہ جارہا تھا۔پل لنگڑیال کے قریب پانچ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آگئے۔جہنوں نے اسلحہ کے زور پر ہمیں یرغمال بنایا۔اور اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔جبکہ آئل (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
ٹینکر کو بھی کسی اور جگہ لے گئے۔ہمیں باغ میں واقع ایک کمرے میں بند کردیا گیا۔خوب تشدد کیا۔اور معافی تلافی کیلئے تین لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی۔ بار بار اصرار پر میں نے اپنا بھائی خدا بخش کا موبائل نمبر اقبال نامی ایک شخص کو دیا۔جس نے اپنے موبائل نمبر 0302.6297670 سے فون کیا۔تین لاکھ روپے کا فوری بندوبست کا کہا۔اسی رات 11 بج کر 37 منٹ پر میرا بھائی اقبال سے ملا۔جس نے کہا کہ ہمارے بوس سے ملوں۔جو اس وقت چوکی انچارج قاسم بیلا ہے۔اس کا نام بلال ہے۔تھانیدار بلال نے تین لاکھ روپے مانگے۔رقم نا دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی بھگتنا ہونگے۔اور آئل ٹینکر کو بھی ہمیشہ کیلئے غائب کردیا جائے گا۔تین لاکھ رقم حنیف مند نامی شخص کو دینے کا کہا گیا۔ میرے بھائی خدابخش نے حنیف مند کو رات ایک بجے کے قریب اسکے موبایل نمبر0300.6361792 پر کال کی۔اڑھائی لاکھ روپے دے دیئے۔جس کے بعد اغواء  ہونے والے تمام افراد کو اور ائل ٹینکر کو چھوڑ دیا گیا۔چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ائل ٹینکر سے 1971 لیٹر ڈیزل کو چوری کرلیا گیا۔جسکی مالیت بھی تقریبا دو لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔مذکورہ درخوست دہندہ نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے۔
رہائی