ڈکیت گینگ کا سرغنہ شبیر عرف شبیرا لادی ڈیرہ پولیس کے حوالے

        ڈکیت گینگ کا سرغنہ شبیر عرف شبیرا لادی ڈیرہ پولیس کے حوالے

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)   ”لادی ڈکیت“ گینگ کا سرغنہ شبیر عرف لادی ایک پولیس اہلکار کو شہید کرنے،6اہلکاروں کو زخمی کرنے،سول سوسائٹی کے7افراد کو قتل جبکہ 3کو شدید زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث نکلا،ملزم کے خلاف انسداد ہشت گردی ایکٹ کے مقدمات بھی درج ہیں،ملزم کو مظفر گڑھ پولیس نے قانونی طریق کار کے تحت ڈی(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 جی خان پولیس کے حوالے جبکہ عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے بد نام زمانہ لادی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شبیر عرف شیرا عرف لادی کو مظفر گڑھ پولیس نے قانونی طریق کار کے مطابق ڈی جی خان پولیس کے حوالے کردیا جب کہ ملزم کے خلاف ڈی جی خان میں  دہشت گردی،قتل،ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں کے مقدمات درج ہیں،ملزم کی گرفتاری سوشل میڈیا پر آر پی او فیصل رانا کی بڑی کمانڈنگ کامیابی کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے،سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ کمنٹس کے ساتھ لادی کی گرفتاری پر پولیس کو مبارکباد دی،آر پی اوفیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ لادی گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے بعد اس گینگ کے تمام ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کریں،سول سوسائٹی کے وہ افراد جو لادی کے خوف سے سنگین واردتیں ہونے کے باوجود اندراج مقدمات نہیں کروا سکے ان سے رابطہ کر کے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کئے جائیں،بدنام قانون شکن گینگ سے قانون اپنے طریق کار کے مطابق ایک ایک قانون شکنی کا حساب لے گا،بتایا جاتا ہے کہ ملزم لادی نے مختلف وارداتوں کے دوران ایک پولیس اہلکار محمد سلمان کو شہید،جبکہ پولیس اہلکاروں محمد عمران،جمشید،غلام فرید،محمد عثمان،سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا،ملزم نے سول سوسائٹی کے 7بے گناہ افراد کو قتل جبکہ3کو شدید زخمی کیا  پولیس نے ملزم لادی کو عدالت میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے اسے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -