بہاولپور:فلورملز کا یوٹرن، سبسڈی کی گندم مارکیٹ میں فروخت

بہاولپور:فلورملز کا یوٹرن، سبسڈی کی گندم مارکیٹ میں فروخت

  

 بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے فلور ملز مالکان نے آٹا سپلائی کرنے کی بجائے گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دی مارکیٹ میں گندم کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے فی 40کلو گرام 2400روپے من کے حساب سے فروخت ہونے لگی گندم کے نرخ بڑھنے کے باعث سیڈز کمپنیوں نے بھی بیج کا فی تھیلہ کا ریٹ 3500روپے میں کر دیا ہے‘ تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک کی مبینہ ملی بھگت کے باعث گندم کی خرید پر کروڑوں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 روپے سبسڈی حاصل کرنے کے باوجود فلور ملز مالکان نے شہریوں کو سستا آٹا فروخت کرنے کی بجائے اوپن مارکیٹ میں گندم فروخت کرنا شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان کو ٹہ سسٹم کے تحت 1500روپے فی من گندم سرکاری گوداموں سے خرید کر کے 2400روپے من اوپن مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فلور ملز مالکان 15روپے 20فیصد گندم پیس کر کے مارکیٹ میں آٹا سپلائی کرتے ہیں باقی گندم یا تو غلہ منڈیوں اور دیگر سیل پوائنٹس پر بھجوا دیتے ہیں یا دوسرے اضلاع میں سمگل کر رہے ہیں جس پر تحقیقاتی ادارے بھی خاموش ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک شبیر علوی نے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

فروخت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -