سکول پرنسپل کو اغواء کرنیکی کوشش، تفتیش کے بعد مرکزی ملزم گرفتار

  سکول پرنسپل کو اغواء کرنیکی کوشش، تفتیش کے بعد مرکزی ملزم گرفتار

  

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) پرائیوئٹ سکول کے پرنسپل کو مبینہ طو ر پر اغوا کرنے کی کوشش کرنے، نقدی چھیننے  اور بھتہ لینے والا مین ملزم ریاض آصف گرفتار انکوائری میں ملزم قصور وار پایا گیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مٹھن کوٹ کے ایک پرائیویٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل محمد عرفان ٹانوری  نے مٹھن کوٹ پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم ریاض آصف  اس پر ناجائز اور بے بنیاد سنگین الزام عائد کرکے اس سے ہزاروں روپے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 بھتہ لیتا رہا ہے جس پر اس نے ملزم کے خلاف  ایڈیشنل سیشن جج راجن پور کی عدالت میں ملزم کے خلاف قذف کا ایک استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے اس کے علاوہ  راجن پور کی سول کورٹ نے میرے ایک ہتک عزت کے دعوے پر ملزم ریاض آصف کے خلاف چھ کروڑ روپے بھی ڈگری کر رکھے ہیں جسکا ملزم کو شدید رنج تھا جس کی وجہ سے اس نے اسلحہ سے لیس ہو کراپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر مجھے اغواء کرنے کی ناکام کوشش کی جس پر مٹھن کوٹ پولیس نے ملزم ریاض آصف اور اسکے دیگر تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ365ت پ, 511ت پ,379ت پ384ت پ اور506 ت پ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی تھی اس سلسلہ میں ڈی پی او راجن پور نے اس معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا تھا آج  اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ نے انکوائری کی جس میں ملزم اور اس کے ساتھی قصور وار پائے گئے جس پر پولیس نے ملزم ریاض آصف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ ودیگر اشیاء کی برامدگی کے لئے ملزم کا مقامہ عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا  ملزم کی گرفتاری کا سن کر سول سوسائیٹی کے درجنوں افراد جن میں سماجی، مذہبی، کاروباری اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے افراد شامل تھے تھانہ پہنچ گئے اور ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ اور دیگر عملہ کو پھولوں کے ہار پہنائے کیونکہ ملزم نے مخلوق خدا کو سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے ناجائز اور بے بنیاد الزامات  لگا کر بلیک میل کرکے تنگ کر رکھا تھا۔

گرفتار 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -