میپکو ٹیمیں متحرک، رواں ماہ2114بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، جرمانے

میپکو ٹیمیں متحرک، رواں ماہ2114بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، جرمانے

  

ملتان (نیوز  رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے رواں ماہ میں ریجن بھر میں  2114بجلی چور پکڑ لئے۔32 لا کھ64ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر5کروڑ22 لاکھ23 ہزار روپے جرمانہ عائد۔76 ایف آئی آرزدرج۔یکم تا17اکتوبر2020ء کے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 دوران ملتان میں 456 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو662621یونٹس چوری کرنے پر 12697836روپے جرمانہ عائدکیا گیااور2مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں 345 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو446574یونٹس چوری کرنے پر6591601روپے جرمانہ اور19مقدمات درج،وہاڑی میں 154گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو480926یونٹس چوری کرنے پر6202285روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 195گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو376903یونٹس چوری کرنے پر6072253روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج،ساہیوال میں 293گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو418741یونٹس چوری کرنے پر5844558روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،رحیم یار خان میں 231 گھریلوصارفین کو256668 یونٹس چوری کرنے پر4235819روپے جرمانہ اور36 مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 248گھریلواورکمرشل صارفین کو304511یونٹس چوری کرنے پر4778854 روپے جرمانہ اور7مقدمات درج،بہاولنگر میں 109گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو152567 یونٹس چوری کرنے پر2363617روپے جرمانہ عائد اور تین مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 83 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو165176یونٹس چوری کرنے پر 3436560 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

بجلی چور 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -