شاہ جمال:دوستی سے انکار، دیور  کا بھابی پرحملہ،حالت تشویشناک

  شاہ جمال:دوستی سے انکار، دیور  کا بھابی پرحملہ،حالت تشویشناک

  

  شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)دوستی نہ کرنے کا رنج،بچوں کی لڑائی کا بہانہ کر کے دیور نے بھابی پر کلہاڑی سے حملہ کردیاچوک مہر پور کی رہائشی خالدہ بی بی زوجہ جعفر حسین کورائی نے شدید زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسکی بیٹی سعدیہ اور بلال کے بچے لڑ رہے تھے چھڑانیگئی تو اس دوران اسکا دیور قیصر مسلح کلہاڑی آگیا اور اس پر حملہ کر دیا پے درپے کلہاڑی کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال لایا گیا تو تشویش ناک حالت میں نشتر منتقل کر دیا اس نے وجہ عناد یہ بتائی کہ اسکا دیور اس سیدوستی کرنا چاہتا تھا انکار پر اسے جان سے مارنے کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تشویشناک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -