ٹھٹھہ صادق آباد:ماہ ربیع الاول کی آمد، سجاوٹی سامان کی خریدوفروخت تیز
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی مین بخاری بازار ٹھٹھہ صادق آباد کے سامنے میلاد گیٹ نصب، بازار کی خوبصورتی میں اضافہ، عید میلاد النبی کے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
سامان کی خرید وفروخت کے سٹالز سج گئے، تفصیل کے مطابق ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی جشن عید میلادالنبی کے پیش نظر مرکزی میلاد کمیٹی جماعت اہلسنت ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے مین بخاری بازار کے سامنے داخلی راستے پر لوہے سے بنا میلاد گیٹ نصب کردیا گیا ہے جس کے بعد مین بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے،جبکہ دوسری طرف جشن عیدمیلاد النبی کے حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد میں جگہ جگہ سامان کی خرید وفروخت کیلئے سٹالز سج گئے ہیں، جہاں شہریوں کی طرف سے سامان کی خرید وفروخت شروع کردی گئی ہے