ڈیرہ غازیخان میں اخبار فروش یونین کی تقریب حلف برداری
ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) اخبار فروش یونین ڈیرہ غازیخان کی حلف برداری کی شاندار اور پر وقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ملتان سے صدر اخبار فروش یونین ملک محمد نواز اترا،شیخ محمد صلاح الدین معاون خصوصی آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن،ممبر آف فیڈریشن ملک محمد عرفان اترا،ملک محمد بلال رہنما اخبار فروش نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب،رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی اور ذوالفقار بلوچ تھے تقریب (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
میں نو منتخب صدر رانا بابر نسیم،جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد،چیئر مین واجد جسکانی،وائس چیئر مین عمران حیدرجعفری،نائب صدر ملک غلام حسن،اطلاعات و نشریات الٰہی بخش،فنانس سیکرٹری محمد نواز اور دیگر نے حلف اٹھا یا سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین اور جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد نے 10مرلہ پلاٹ اور اخبار فروشوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جا ئے اور ہیلتھ کارڈ فوری طور پر جاری کیا جا ئے اور کہا کہ ہم اپنی اخبار فروش برادری کے ساتھ مضبوط اور متحد ہیں اور اس موقع پر سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد، انفارمیشن سیکرٹری انجمن تاجران طاہر معراج،جاوید اعوان،فاروق احمد غوری،ملک محمد آصف، سینئر اخبار فروش ملک محمد عیسیٰ خان،سجاد حسین،اعجاز حسین،اللہ ڈتہ خان،اللہ وسایا خان،محمد حسین،جمال بلوچ،سلیم اختر،عبد الکریم،حافظ عبد الستار،حافظ عبد الغفار،غلام عباس،اختر عباس،اشفاق احمد،آصف لعل،فیصل جبار،محمد عبد اللہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے معاون خصوصی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہم اخبارفروش موجود ہ صورتحال میں مسلسل کاروباری طور پر پریشانی کا شکار ہیں اور اخباری صنعت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہیں ہم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے اخبافروشوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے اور متبادل روزگار اور کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کئے جا ئیں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے اخبار فروش فیڈریشن کے رہنماء ملک محمد بلال نے کہا کہ اخبار ی صنعت بحران کا شکار ہو نے کے باوجود کمیونٹی کے تعاون سے کرونا جیسی مصیبت کے دوران اخبار فروشوں کو ڈیرہ غازیخان اور ملتان میں سپورٹ کیا گیا اور راشن بیگز فراہم کئے گئے ہم ان تمام مخیر حضرات کے مشکور ہیں انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اخباری صنعت کو زندہ رکھنے کے لئے خصوصی تعاون اور فنڈز کا اجراء کیا جا ئے تقریب سے اخبارفروش یونین ملتان کے صدر ملک محمد نواز اترا،اور محمد عرفان اترا ممبر فیڈریشن نے خطاب کر تے ہو ئے نو منتخب صدر رانا بابر نسیم،جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد،چیئر مین واجد جسکانی اور تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور جد وجہد کریں گے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے تقریب کے صدر ذوالفقار بلوچ نے کہا کہ اخبار فروش اس زمانے میں انتہائی محنت کش طبقہ ہے جو کسی بھی صورتحال اور گرمی سردی کے باوجود اپنی ذمہ داری ادا کر تا ہے جب ہم صبح بیدار ہو تے ہیں اخبار ہمارے گھر میں موجود ہوتا ہے ہم ان کی ہر طرح سے سر پرستی کریں گے تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے رہنماء،چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی،فاروق احمد غوری،چیئر مین ملک جاوید اعوان،شیخ شاہد محمود،حافظ ستار اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اخبار فروش برادری کی محنت اور عظمت کا میں تہہ دل سے معترف ہوں انہوں نے کہا کہ 2016میں اسی طرح حلف برداری کی تقریب میں ہم نے ویلفیئر فنڈ کا اعلان کیا تھا مجھے خوشی ہے کہ یہ ویلفیئر فنڈ آج تک جاری ہے انہوں نے ڈیرہ کے اخبار فروشوں کے لئے خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہیلتھ کارڈ منظور کرانے کا اعلان کیا اور اخبار فروشوں کے لئے ملتان کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی اخبار مارکیٹ منظور کرانے کے لئے خصوصی تعاون کا اعلان کر تے ہو ئے اخبار فروشوں کے ویلفیئر فنڈ میں موسیٰ خان فاؤنڈیشن کی طرف سے 20ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا گیا تاکہ اخبار فروشوں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیرہ غازی خان کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے ہیں کارڈیالوجی ہسپتال،زچہ بچہ ہسپتال،ملتان ڈیرہ روڈ کی تعمیر،پل ڈاٹ کی نئی تعمیر اور شہر کی تمام سڑکوں کی نئی تعمیر اور سیوریج کی بحالی کے لئے کام جاری ہیں جس سے شہریوں کو بھر پور ریلیف ملے گا اور نواحی آبادیوں کو بھی بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
حلف برداری