حکومت ملک سے غربت ختم کرنے کیلئے پرعزم، محمدندیم قریشی

        حکومت ملک سے غربت ختم کرنے کیلئے پرعزم، محمدندیم قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز  رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت و ترجمان وزیراعلٰی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے تحریک انصاف کی حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے پْرعزم ہے احساس پروگرام,پناہ گاہیں غریب دوست منصوبے ہیں پہلی مرتبہ غریب کا احساس کرنے والی حکومت برسراقتدار ہے سابقہ حکومتوں نے غریبوں کا استحصال کیا مزدور کی کم از(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
?کم اجرت میں اضافہ، خواتین کو قانونی تحفظ کی فراہمی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں عوام کا معیار زندگی بلند کرنا عمران خان کا وڑن ہے ہمارا پہلا ہدف غربت کا خاتمہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل اور ویز واش ملتان کے تعاون سے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا سیمینار کی صدارت چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی جبکہ مہمانان خاص میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، پرنسپل گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول پروفیسر عنایت علی قریشی، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میاں محمد ماجد اور مارکیٹنگ ہیڈ شمع بناسپتی عمران اعظمی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ حالیہ اعداد اور شمار کے مطابق چوالیس فیصد پاکستانی غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جن میں سے اکتیس (31) فیصد کا تعلق دیہاتی علاقوں سے ہے اور تیرا (13) فیصد کا تعلق شہری علاقوں سے ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان کی اٹھتیس اعشاریہ آٹھ فیصد آبادی غربت کی وجہ سے مختلف قسم کے سنگین معاشی مسائل کا شکار ہے۔ اس موقع پر سیمینار کے شرکاء  خاص میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات پروفیسر عبدالماجد وٹو،  عابد معراج،پروفیسر طارق قادری جیلانی،تسنیم کوکب راجپوت، رضوانہ شاہین، طیبہ اعزاز ملک، خالد چٹھہ،ملک محمد اسلم،حمید اصغر،حامد رسول سعیدی، پروفیسر محمود ڈوگر، علی رضا مرزا، محمد عقیل، محمد نبیل، کامران قریشی، شہباز حیدر بخاری، شیخ محمد یامین، اعزازملک، چوہدری ممتاز علی ایڈووکیٹ، ذیشان بھٹی، ارحم روحان ودیگر شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے حکومت کے آغاز، 2018، سے ہی کسی اور پروگرام کے مقابلے میں غربت کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں۔ غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کیے بغیر تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے نئے موثر اور مفید پروگرامز اور پراجیکٹس متعارف کروائے۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں بے گھر اور بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہوں یعنی شلٹرز ہاؤسز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے علاوہ مستحق افراد کیلئے احساس پروگرام کے تحت خوراک، لباس صحت  اور تعلیم اور روزگار مہیا کرنے کے موزوں اقدامات سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ گورنمنٹ آرٹیکل 38 (ڈی) کی دفعہ کے تحت لوگوں کے لیے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گورنمنٹ کو شدید مالی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اس کے باوجود سال دو ہزار بیس اور اکیس اور پچھلے سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم کی نسبت غربت کے خاتمے اور مستحق افراد کے لیے اسی ارب روپے خطیر رقم مختص کی گئی اور گورنمنٹ اس رقم کو ایک سو بیس ارب روپے تک بڑھانے کا عزم رکھتی ہے اب تک غربت کے خاتمے کے لیے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے انتھک جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سالمیت و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ندیم قریشی