ضلع کچہری میں لڑائی، مکوں کا بے دریغ  استعمال، وکیل زخمی، کارروائی شروع

  ضلع کچہری میں لڑائی، مکوں کا بے دریغ  استعمال، وکیل زخمی، کارروائی شروع

  

   ملتان (خصو صی رپورٹر)ضلع کچہر ی میں لڑائی کے واقع میں احاطہ (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

عدالت میدان جنگ میں تبدیل،حوروں،مکوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے وکیل زخمی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق احمد ندیم ہاشمی مجسٹریٹ سیکشن30کی عدالت میں ایڈووکیٹس محمد ذیشان، فرحان دوسری پارٹی سید ارشد ہاشمی اپنے سائل باسط علی اور محمد طاہر کے ہمراہ رٹ نمبری145پر دونوں پیش ہوئے،جرح کے دوران جو ایک دوسرے سے الجھ پڑے،دونوں فریقین نے احاطہ عدالت میں حوروں،مکوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے باسط علی نے ذیشان کے سر پر سٹیپلر مارا جس کی وجہ سے خوب بہنا شروع ہوگیا،موقع پر موجود دیگر وکلا نے بیچ بچاو کرکے چھڑوایا،ایڈوکیٹس ذیشان اور فرحان صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمران رشید سلہری کے آفس پہنچ گئے جہاں صدر نے سائل باسط علی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لئے پولیس کو درکواست دی،پولیس نے باسط علی کے خلاف کارروائی شروع کردی جبکہ دوسری لڑائی میں ایڈووکیٹ جناح بلاک رانا محمد افضل نجمی اور وقاص محمود عزیزی بلاک کے مابین کسی کیس کے سلسلہ میں تلخ کلامی ہوگئی،دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے برا بھلا کہا،بعد ازاں ایڈووکیٹ وقاص صدر کے آفس پہنچ کر معاملہ سے آگاہ کیا جس پر صدر عمران رشید نے دونوں فریقین وکلا کی سننے کے بعد صلح کرواکر معاملہ رفع دفع کروادیا گیا۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -