ملتان، مختلف علاقوں میں میلاد ریلیاں  عاشقان رسولؐ کی بھرپور شرکت

ملتان، مختلف علاقوں میں میلاد ریلیاں  عاشقان رسولؐ کی بھرپور شرکت

  

ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے بزم عاشقان رسول پیر پراٹھی شاہ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول میلاد ریلی سٹی مال اسٹیشن سے انعقاد پذیر ہوئی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 جس کی صدارت متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی پیر قاری عزیز الرحمن قادری،خواجہ ندیم مدنی صدیقی،پیر ڈاکٹر مدنی رضوی،حاجی اقبال عادل،ملک عامر علی وینس،پیر عبدالقیوم قریشی،قاری اعجاز عطاری،تسلیم عطاری، ملک زاہد حسین،عمران سلطان،محمد نوید جراح،حافظ معین خالد،مرزا شرافت،عامر اقبال،قاری محمد امین قادری ودیگر شریک ہیں متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم کی آمد سے دنیا کائنات میں جان آگئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے ہر سال یکم ربیع النور شریف کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول اپنے آقا و مولا کی آمد کی خوشیاں منانے لگ جاتے ہیں اور اس سال بھی خوشیاں منانے کیلئے رات بھر سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مرحبا کی صدائے لگائی جارہی ہیں اور پورے جوش وخروش سے ریلیوں کا انعقاد کریں گے ریلی سٹی اسٹیشن سے حرم گیٹ،بوہڑ گیٹ سے ہوتی ہوئی نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں ملک و قوم کیلئے دعائیں کی گئی۔جبکہ متحدہ میلاد کونسل میں شامل سنی تحریک ملتان و جامعہ صدیقہ مہریہ کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت،اہلبیت و صحابہ ا ور استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،علامہ عبدالرشیدسعیدی،راؤ عارف رضوی،رکن الدین حامدی،مرزااصغر علی،حاجی نظام ارائیں ودیگر نے کی۔میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا زریعہ ہے۔آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا،آپ کو اللہ تعالیٰ نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا۔آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔علامہ عبدالرشید سعیدی نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔راؤ عارف رضوی نے کہا کہ گلی گلی محافل میلاد و جلوسوں کا اہتمام کرنا عاشقان رسول کی پہچان ہے۔رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ متحدہ میلاد کونسل فروغ عشق رسول کی تحریک ہے،ہم اس پلیٹ فارم سے اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرتے رہیں گے۔ استقبال ربیع الاول میلاد ریلی میں الحاج محمد علی انصاری،علامہ سراج نظامی، قاری توفیق حامدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،انجینئر فخر الاسلام بھٹہ،علامہ سعید اختر،کامران ارائیں،ملک ساجد زرگر،دانش مرزا ودیگر نے شرکت کی۔

ریلیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -