ملتان،نامور طبلہ نواز استاد بلے خان  انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج

  ملتان،نامور طبلہ نواز استاد بلے خان  انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر) ملک کے نامور طبلہ نواز استاد بَلے خاں گزشتہ روز ملتان میں وفات پاگئے. ان کا اصل نام شوکت حسین تھا مگر استاد 
(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

بَلے خاں کے نام سے معروف تھے. ان کا تعلق محلہ گیلانیاں کے معروف نقارچی خاندان سے تھا اور ان کے والد خلیفہ رحیم بخش نقارہ کے حوالے سے برصغیر کا بڑا نام تھے. والد کی وفات کے بعد بلے خاں نے میاں کرم الہی قصور والے سے طبلہ سیکھا. ملتان اور گرد و نواح میں استاد بلے خاں کے بیشمار شاگرد ہیں. وہ 1972ء میں ریڈیو پاکستان ملتان سے منسلک ہوئے اور ریٹائرمنٹ تک وابستہ رہے. پچھلے چند برس سے وہ بیمار تھے. ان کا نماز جنازہ آج 20 اکتوبر صبح 9 بجے دربار موسیٰ پاک شہید کے میدان میں ادا کیا جائے گا. موسیقی سے وابستہ حلقوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انتقال