فیس بک پر ”لڑائی“دوست نے دہم  کلاس کا طالبعلم اٹھالیا، وحشیانہ تشدد

  فیس بک پر ”لڑائی“دوست نے دہم  کلاس کا طالبعلم اٹھالیا، وحشیانہ تشدد

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)فیس بک پر کمنٹس کے دوران لڑائی ہوگئی،فیس بک فرینڈنے دہم کلاس کا طالبعلم اٹھا لیا،سڑک کنارے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق  تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کینال کالونی کے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 رہائشی رحیم بخش لوہار کے بیٹے دہم کلاس کے طالب علم احسان علی لوہار کی ملک اسد بریال کے ساتھ فیس بک پر کمنٹ میں توں تکرار ہوئی جس کا ملک اسد بریال کو رنج تھا  احسان علی بریال کو اس کا دوست اکبر چانڈیہ اسے ورغلا کر اسے آغوش ہوٹل کے ساتھ لے  گیا اور اسد بریال کو موبائل فون  پر میسیج کردیا، کہ اسی اثناء میں ملک اسد بریال اپنے دیگر 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس پر وحشیانہ تشدد کیا جبکہ اکبر چانڈیہ احسان علی لوہار کے ہاتھوں کو قابوکئے رکھا،روڈ پر گزرنے والے کافی لوگ کھڑے تماشہ دیکھتے رہے،ملزمان طالبعلم کو شدید زخمی حالت میں سڑک کنارے  چھوڑ کرفرار ہو گئے، پولیس کوٹ ادو نے احسان علی لوہار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر602/20زیر دفعہ 34 iii 337درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

لڑائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -