ہائر ایجوکیشن کمیشن، حکام کی غفلت سے مسائل میں اضافہ، اساتذہ احتجاج کیلئے تیار
ملتان،وہاڑی(سپیشل رپور+بیورورپورٹ، نامہ نگار)ضلعی صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری اور ان کی پوری ٹیم یونیورسٹی اساتذہ کے مسائل(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ایچ ای سی حکام کی غفلت،اساتذہ کے مسائل سے لاعلمی اور نااہلی کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر ملک بھر کے پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پرفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرارز ایچ ای سی کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے مظاہرہ میں شرکت کیلئے کامسیٹس یونیورسٹی سے آجپروفیسرز کا قافلہ روانہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں منعقدہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کیا احتجاج میں ڈاکٹر محمد عرفان،ڈاکٹر عاصم ظفر،ڈاکٹر افتخار احمد،ڈاکٹر شفیق خالد،ڈاکٹر یاسر فہیم,محمد حسن اختر،ظہیر اختر،عمر رشید،محمدحنیف،احمد ثبات،امجد گجر،ڈاکٹر شعیب،ڈاکٹر رفاقت،ڈاکٹر ابوبکر،ڈاکٹر مبین و دیگر پروفیسرز شریک تھے انہوں نے بتایا کہ ایچ ای سی حکام کی نااہلی کے خلاف ملک بھر کے اساتذہ بازووں پر سیاہ پٹیاں بندھ کر یوم سیاہ مناتے ہوئے تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ہم اساتذہ کی معاشی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی منتخب نمائندہ تنظیم فپواسا نے اعلی تعلیم کے شعبے کو نقصان پہنچانے والی پالیسیاں شروع کرنے پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ان کی ٹیم کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کو تبدیل کیا جائے اور ایک قابل شخص کو مقرر کیا جائے جو فیکلٹی کے مسائل حل کرے اور پاکستان کے اعلی تعلیم کے شعبے کو مزید نقصان سے بچائے۔ فپواسا نے اکیڈیمیا کے بارے میں چیئرمین ایچ ای سی کے رویے پرشدید مایوسی کا اظہار کیا، جو پچھلے دو سالوں میں متعدد بار اکیڈیمیا کے مسائل کو حل کرنے اور اپنے وعدوں کو پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ چیئرمین اور ان کی ٹیم، اعلی تعلیم کے شعبے کے جن مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے ان میں ہائر ایجوکیشن کا بجٹ، یونیورسٹیوں کی خودمختاری میں بے جا مداخلت، بی پی ایس فیکلٹی کے لئے پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ کی شرط،ٹائم سکیل پروموشن، ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے لئے ملازمت کا تحفظ، انتظامی پوزیشن پر کام کی اجازت،اپوائنٹمنٹ اور ترقی کی توثیق،??اور تنخواہ میں اضافہ اور 75 فیصد ٹیکس چھوٹ شامل ہیں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ نے یومِ سیاہ منایا اوربازو?وں پر کالی پٹیاں باندھ کر اپنے تدریسی فرائض سر انجام دیے۔
احتجاج