احکامات منسوخ،پولیس ملازمین کو اصل جائے تعیناتی پر حاضری دینے کی ہدایت
ملتان (وقا ئع نگار) ضلع بھر میں عارضی رپٹ پر ایک جگہ سے دوسری(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
جگہ تعیناتی کاٹنے والے ملازمین کو اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضری دینے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے۔عارضی رپٹ والے تمام احکامات کو منسوخ کردیا گیا۔جبکہ حکم عدولی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے ایس ایس پی آپریشنز محمد آصف اعوان کو شکایت موصول ہوئی کہ ضلع بھر میں ایسے لوئر اور اپر سبارڈینیٹ موجود ہیں۔جو اپنی اصل جائے تعیناتی کی بجائے عارضی رپٹ پر دوسری جگہ ڈیوٹی دے رہے۔جسکو خلاف احکامات قرار دیا گیا ہے۔لہذا مذکورہ پولیس افسر نے ملتان ڈسٹرکٹ کے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز۔مختلف مدات کے انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پاس عارضی رپٹ والے اپر و لوئر سبارڈینیٹ کو فوری انکی اصل جائے تعیناتی پر بھیجیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز نے ضلع بھر کے تمام متعلقہ پولیس افسران سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ مانگا ہے۔
ہدایت