ملتان، وکلاء کیخلاف درج مقدمہ سے 7اے ٹی اے کی دفعہ حذف

ملتان، وکلاء کیخلاف درج مقدمہ سے 7اے ٹی اے کی دفعہ حذف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کے اعلان کے مطابق ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے وکلاء کے خلاف ملتان اور مظفرگڑھ میں مقدمات کے اندراج کے خلاف   پیر کے روز فل دے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا، وکلاء  نے ایوان عدل کا گیٹ بند کر دیا، اور گیٹ پر احتجاج کیا، وکلاء  راہنماؤں اور بار عہدے داران نے مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کیا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 اور وکلاء   کے خلاف پولیس گردی کی شدید مذمت کی، دوسری طرف ملتان کینٹ تھانہ میں وکلاء   کے خلاف درج مقدمہ سے 7 اے ٹی اے کی دفعہ حذف کر دی گئی ہے، دریں اثناء مظفرگڑھ بار نے مقدمات کے اخراج تک ہڑتال اور عدالتی بائی کاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے، نیز پولیس کے ضلع کچہری مظفرگڑھ کی حدود میں داخلے پر بھی جمعہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے، وکلاء  ہڑتال، عدالتی بائی کاٹ اور تالہ بندی سے عدالتی نظام جام ہو کر رہ گیا ہے، جس سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
وکلاء