کرونا وائرس کا حملہ، نشتر آئسولیشن وارڈ میں 3افراد جاں بحق

  کرونا وائرس کا حملہ، نشتر آئسولیشن وارڈ میں 3افراد جاں بحق

  

 ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یارخان(وقائع نگار، نامہ نگار، بیورو رپورٹ)کورونا وائرس  کے باعث 33 سالہ نوجوان سمیت تین مریض  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں جاں بحق،17 مریض زیر علاج،کورونا کے باعث نشتر ہسپتال،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور برن یونٹ میں اموات کی مجموعی تعداد 173 ہو چکی ہے۔ستمبر کے بعد اب اکتوبر میں ایک بار پھر کورونا کے باعث(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 اموات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ نشتر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹروں پیرا میڈیکس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے مظفرگڑھ میں کورونا کے وار جاری ہیں مقامی  کالج و اکیڈمی مظفرگڑھ میں ایک طالبہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ نجی کالج اور اکیڈمی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے، مظفرگڑھ کی انتظامیہ نے یہ اقدام ایک اعلی انتظامی عہدے دار کی شکایت پر کیا،دفتر صدر قانون گو مظفرگڑھ میں تعینات گردآور مال اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خان والہ مظفرگڑھ کی لیڈی ٹیچر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا، محکمہ مال کے قانون گو کو ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ میں داخل کرا دیا گیا ہے، جبکہ گرلز پرائمری سکول کے بچوں کو قرنطینہ کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا، کیونکہ ٹیچر مذکورہ محکمہ تعلیم کی طرف سے علاج کے لئے چھٹی نہ ملنے کے باعث کلاس کو پڑھاتی رہی اور سکول میں ڈیوٹی دیتی رہی, جبکہ خان والہ بستی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور والدین بچوں کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں۔ ضلع راجن پور کا رہائشی 35 سالہ محمد سہیل کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے متاثرہ شخص کے سوائپ حاصل کرکے تصدیق کیلئے لیبارٹری روانہ کر دئیے اور متاثرہ محمد سہیل کو ائسولیشن کے لئے وارڈ قرنطینہ کردیا۔

کرونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -