رحیم یارخان:چوری کی7وارداتیں، موٹر سائیکل،فون، نقدی غائب

  رحیم یارخان:چوری کی7وارداتیں، موٹر سائیکل،فون، نقدی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ایک ہی دن میں چوری کی 7 وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی چھ موٹر سائیکلیں. پلاسٹک دانہ. موبائل فون اور نقدی چراکر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تھانہ بی ڈویڑن کی حدود قمر آباد کے رہائشی محمد ادریس کے ساتھ پیش ائی جس کی 40 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
. دوسری واردات تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود اعوان ٹاؤن کے رہائشی وارث علی کے ساتھ پیش ائی جس 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی دو موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان نے گھر میں نقب لگا کر چرالیں. تیسری واردات تھانہ احمد پور لمحہ کی حدود کے رہائشی راؤ عبدالحادی کے ساتھ پیش ائی جس کی 55 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل 3 ملزمان عبدالرحمن وغیرہ نے گھر کے باہر سے چرالی. چوتھی واردات تھانہ احمد پور لمحہ کی حدود کے رہائشی منظور احمد کے ساتھ پیش ائی جس کی 14 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالی. پانچویں واردات تھانہ اسلام گڑھ کی حدود چک 92 ون ایل کے رہائشی شوکت علی کے ساتھ پیش ائی جس کی 50 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل 3 ملزمان دلشاد احمد وغیرہ نے چرالی. چھٹی واردات تھانہ رکن پور کی حدود سردار گڑھ کے رہائشی محمد فاروق کے ساتھ پیش ائی جس کا 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا پلاسٹک دانہ نامعلوم ملزم نے ٹریلر سے چرالیا جبکہ ساتویں واردات تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود حافظ ٹاؤن کے رہائشی محمد مرتضیٰ کے ساتھ پیش ائی جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں نقب لگا کر قیمتی موبائل فون اور 42 ہزار روپے کی نقدی چرالی. ملزمان فرار. وارداتیں پولیس کی کنٹرول سے باہر. شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی. جس کے نتیجہ میں ائے روز ہونے والی چوری کی وارداتیں پولیس پر سوالیہ نشان ہے. مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
غائب