حافظ آباد: بدبخت بیٹے نے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں باپ کو قتل کردیا 

حافظ آباد: بدبخت بیٹے نے نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں باپ کو قتل کردیا 

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) حافظ آباد کے علاقہ پھول ٹاؤن میں بدبخت بیٹے نے نشے کے لئے پیسے نہ ملنے پر اپنے ماں باپ کوبے دردی سے قتل کردیا۔ملزم دونوں کی لاشیں گھر میں بند کر کے فرار۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ پھول ٹاؤن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر بے دردی سے اپنے والدعمر حیات اور والدہ آسیہ بی بی کوجان سے مار دیا -ملزم زبیر نے دونوں کوہتھوڑوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارا۔ واردات کے بعد ملزم دونوں لاشیں گھر میں بند کر کے فرار ہو گیا- ملزم کا چھوٹا بھائی جب گھر پہنچا تووالدین کی لاشیں دیکھ کر ہوش کھو بیٹھا حالت غیر ہونے پر اسے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔مقتولین کی بیٹی اور دیگر رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر نشے کا عادی تھا۔نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر اس نے اپنے والد اور والدہ کا قتل کیا۔  واقعہ کی اطلاع پرعلاقہ میں کہرام مچ گیا۔سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ پولیس فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے۔اہل محلہ کے مطابق ملزم نشے کا عادی اور پہلے بھی گھر والوں سے لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ بوڑھی ماں اور باپ دونوں کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس تھانہ سٹی نے بیٹے زبیر کے خلاف دوہرے قتل کے الزام میں اسکے بھائی شعیب حیات کی مدعیت میں  مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔ 

ماں باپ قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -