ٹانک،پولیس کی ناکہ بندی کے دوران کارروائی،غیر ملکی بادام برآمد
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کا ناکہ بندی کے دوران ٹرک سے بڑی مقدار میں غیرملکی بادام برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار تھانہ ایس ایم اے کے ایس ایچ او نصیب الرحمان نے مانجی خیل پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے تلاشی کے دوران راکٹ ٹرک نمبر 6821 سے 4 ہزار کلو گرام سے زیادہ امریکی بادام برآمد کرکے گاڑی بمع ڈرائیور حراست میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔